11 اگست 2011 - 19:30

تحریک حماس نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم کاانتخاب قومی اتفاق سے ہونا چاہیے۔

ابنا: الحیات کے مطابق حماس کے سینئر رہنما موسی ابو مرزوق نے الفتح تنظیم کےساتھ مذاکرات کے بعد کہا کہ فلسطین کے قومی مصالحتی معاہدے کے مطابق قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم کا انتخاب باہمی اتفاق ہی سے عمل میں آ‎سکتا ہے۔ ابو مرزوق نے کہا اگر محمود عباس معاہدے کا احترام کرتے تو اب تک قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پاجاتی اور کام بھی کرنے لگتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حماس سلام فیاض کو وزیراعظم بنانے کی مخالف ہے کیونکہ سلام فیاض صیہونی حکومت کے آلہ کار اور فلسطینیوں میں اختلافات پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں حالیہ مذاکرات حماس اور الفتح کے رابطوں کے نتیجے میں ہوئےہیں اور کسی ملک نے ثالثی نہیں کی ہے۔.............

/169